پیسے کے پیچھے بھاگنا غلامی ہے۔ جو بھاگتا ہے، وہ کبھی نہیں پکڑتا کیونکہ پیسہ ہمیشہ بھاگنے والوں سے بھاگتا ہے۔ اصل کھیل ہے، جال بچھانے کا۔ سسٹم بنانے کا۔ ایسا نظام کھڑا کریں جو آپ کی غیر موجودگی میں بھی کمائے۔ آپ نہیں دوڑیں گے ، آپ کا سسٹم دوڑے گا۔ یہ کھیل جذبات کا نہیں، ذہانت کا ہے۔
دنیا کے امیر لوگ پیسہ نہیں ڈھونڈتے، وہ ایسے راستے بناتے ہیں جہاں پیسہ خود چل کر آئے۔ وہ اپنی محنت بیچنے کے بجائے اپنی صلاحیت کو ضرب دیتے ہیں ،سسٹم، ٹیم، اور نیٹ ورک کی شکل میں۔ عام لوگ جلدی کماتے ہیں، مگر ذہین لوگ ہمیشہ کماتے ہیں۔ پیسہ بھول جائیں ،پاور فلو پر توجہ دیں ،وہ جگہ آپ کی صلاحیت مارکیٹ سے ملتی ہے۔
یاد رکھو، پیسہ کبھی وفادار نہیں ہوتا۔ وہ ہمیشہ اس کے پاس جاتا ہے جو اسے قابو میں رکھنا جانتا ہو۔ جذباتی نہ بنو، شکاری بنو۔ پلان کرو، جال پھیلاؤ، اور پھر شکار خاموشی سے کرو۔ کیونکہ شور مچانے والے پیچھے رہ جاتے ہیں۔ کمائی ہمیشہ اس کی ہوتی ہے جو سمارٹ کھیلتا ہے۔
*-**-*






